(معاہدہ شراکت داری)
16.07.24
0 Comments

فریق اول: فضـــل آحد ولد سعـــــــــــید الرحمان
فریق دوئم: عنائت الرحمان ولد سعید الرحمان
شرائط:
1) یہ کہ میعاد معاہدہ ہذا عرصہ 5 سال مقرر کی گئی ہے جو مورخہ (01/7/2024) سے جاری تصور ہوگی۔
یہ کہ کاروبار مذکورہ بالا میں دونوں فریقین نے درج ذیل تناسب سے سرمایہ کاری کی ہے۔
فریق اول : ٪50
فریق دوئم : ٪50
یہ کہ ہر چھ ماہ بعد کو حساب کتاب کیا جائے گا اور بعد از منہائی جملہ اِخراجات خالصتاً حاصل ہونے والا منافع دونوں فریقین میں بحصہ برابر تقسیم کیا جائے گا۔ کاروبار میں نقصان ہونے کی صورت میں بھی دونوں فریقین بحصہ برابر نقصان برداشت کریں گے۔
2) یہ کہ "MI COMMUNICATION"کے نام سے Faysal Bank رینج روڈ برانچ راولپنڈی میں مشترکہ بینک اکاؤنٹ کھولا جائے۔ جو دونوں فریقین کے دستخطوں سے ہی آپریٹ کیا جائے گا۔
3) یہ کہ کاروباری معاملات طے کرنے کے بارے میں دونوں فریقین کی باہمی رضامندی ضروری ہوگی
4) یہ کہ اگر کوئی بھی فریق شراکت داری ہذا سے دستبردار /الگ ہونا چاہے تو وہ دوسرے فریق کو 03ماہ قبل تحریری پیشگی نوٹس دینے کا پابند ہوگا اور اس 03 ماہ کے عرصے کے اندر اندر دوسرا فریق، دستبردار ہونے والے فریق کو کاروبار مذکورہ میں اس کی اینوسٹ کی گئی رقم بمعہ بقایا جات و منافع ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
5) یہ کہ فریقین میں کاروبار مذکورہ بالا سے متلق کوئی بھی تنازعہ پیدا ہوجانے کی صورت میں، دونوں فریقین کی رضامندی سے ایک ثالث مقرر کیا جائے گا اور جو فیصلہ ثالث کرے گا وہ دونوں فریقین کو من و عن منظور و قبول ہوگا۔
یہ کہ معاہدہ شراکت داری ہذا کی شرائط کی پابند ی ہر دو فریقین کے وارثان پر بھی عائد ہو گی۔
6) یہ کہ کاروبار مذکورہ بالا میں موجودہ قرضہ ختم کرنے کیلے دونوں فریقین باھمی کوشش کرینگی اور مزید دونوں فریقین کی اجازت کی بغیر کسی کو بھی قرضہ نہں دیا جائگا قرضے پر مکمل پاپندی ہوگے
7)یہ کہ کاروبار مذکورہ بالا میں کیش فلو (CASH FLOW) اور ہر قسم معلومات سنٹرلایزڈ ہوں اور سب کاروبار کی سب انفارمیشن دونوں کی پاس ہوں تاکہ کاروبار میں کسی قسم کا غلط فہمی نہ ہوں
8)یہ کہ کاروبار مذکورہ مشترکہ بالا میں گھر کے موجودہ اخراجات میں ھم دونوں فریقین کو ایک حصہ تصور کیا جائگا خواہ وہ بجلی کا بل ہوں غم اور خوشی کی آخراجات ہوں
9) یہ کہ کاروبار مذکورہ بالا میں ہر بندے کی اپنے اپنے ذاتی اخراجات ہونگی اور سب اخراجات کا ریکارڈ رکھا جائگا تاکہ بوقت ضرورت سند رہے
10) یہ کہ کاروبار مذکورہ بالا میں ڈیلی روزنامچہ کا حساب کتاب رکھا جائگا اور ہر روز حساب کتاب پر دونوں فریقین مطمین ہونے کا اظہار کریگا تاکہ کسی بات کا ابہام نہ رہے
لہذا معاہد ہ بابت شراکت داری روبرو گواہان حاشیہ ہذا بقائمی ہوش و حواس خمسہ بلا جبر و اکراہ غٰیرے برضامندی خود تحریر و تکمیل کر کے اس کو پڑھ کر سمجھ کر اس پر دستخط و انگوٹھا ثبت کر دیے ہیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔
المرقوم : 14/7/2024
فریق اول۔۔۔۔۔۔۔۔۔ـــــــــــــــــــــ
فریق دوئم۔۔۔۔۔۔۔ــــــــــــــــــــ
Leave your comment